براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا، شبلی فراز

براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا، شبلی فراز
کیپشن: براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا این آر او کا کلچر ملک کو پیچھے لے گیا اور ماضی میں کرپٹ لوگوں کو محفوظ راستے دیئے گئے جبکہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کرپشن کو بُرا نہیں سمجھا جاتا ہے تاہم براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور کابینہ نے براڈ شیٹ معاملے پر کمیشن بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید ہوں گے۔ وزیراعظم سینیٹ الیکشن مکمل شفاف دیکھنے کے خواہاں ہیں اور اگر سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ کیا فائدہ کہ سینیٹ میں ایسے لوگ آئیں جو پیسے دے کر سیٹ حاصل کریں اور وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ ہونا چاہیے جبکہ ہمیں معلوم ہو کہ کون لوگ ہیں جو سینیٹ الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی اسلامی  بینکاری کی شرط کے تحت قرض لینے کیلئے کوئی اثاثہ گروی رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن وزیراعظم نے کہا کہ سکوک بانڈز کیلئے ایف 9 پارک کی جگہ کوئی عمارت گروی نہ رکھی جائے۔ 

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس سے استفسار کیا کہ عوام کیلئے بنایا گیا ایف 9 پارک گروی رکھوانے کی تجویز کیوں آئی۔ 

سیکرٹری فنانس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اسلامی بانڈ ہے اور ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے سکوک بانڈز کا اجرا کرنے کا سوچا۔ یہ صرف علامتی طور پر ہے اور عملی طور پر اس سے فرق نہیں پڑتا۔

اس کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ سکوک بانڈ کیا ہوتا ہے اور عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے غلط تاثر گیا۔ اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس کو گروی رکھ دیتے۔