امریکی فوج میں خواجہ سراء بھرتی کرنے کی اجازت

امریکی فوج میں خواجہ سراء بھرتی کرنے کی اجازت
سورس: File photo

واشنگٹن ، امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر سے عائد پابندی ختم ۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدرجوبائیڈن نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر سے پابندی ختم کردی ہے ۔ امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی سابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے عائد کی تھی ۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ٹؤیٹ پیغام میں لکھا کہ خواجہ سراؤں پر فوج میں خدمات انجام دینے پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرتا ہوں ۔ یہ سادہ سی بات ہے کہ امریکا تب ہی محفوظ ہوگا جب ہر اہل افراد اپنی خدمات کھل کر اور فخر کے ساتھ انجام دےسکیں گے ۔ 

 امریکا میں سب سے  پہلے سابق صدر باراک اوبامہ نے خواجہ سراؤں کو فوج میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی  تاہم ان کے بعد آنے والے صدر ڈونلڈٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر پابندی عائد کردی تھی ۔

 صدر جوبائیڈن کی خواجہ سراؤں کی امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت کی وزیرِ دفاع اور سابق آرمی جنرل لائڈ آسٹن نے بھی حمایت کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو معیار پر پورا اترتے ہیں، انہیں آزادانہ انداز میں بلا امتیاز کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔