مولانا فضل الرحمان کا نوازشریف اور زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان کا نوازشریف اور زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
سورس: File photo

اسلام آباد، مولانا فضل الرحمان کانوازشریف اور آصف زرداری کو ٹیلی فون۔ 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو

ٹیلی فون   کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ڈی ایم کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے  جلسہ مظفرآباد میں منعقد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ پر بھی بات  کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم  حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی۔ہمارے ساتھ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے۔ عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے۔  پی ڈی ایم  میں شامل سب جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں۔