سندھ میں بیس مور ہلاک

سندھ میں بیس مور ہلاک
سورس: File photo

کراچی،سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بیس مور ہلاک ہوگئے ۔ 

تھرپارکر کے گاؤں کھاروبجیراور بھکوؤ میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سردی اور خوراک کی کمی سے  کم وبیش 20 مور ہلاک ہوئے ہیں ۔ 

محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے اپنے دورہ تھرپارکر میں کہا ہے کہ دونوں گاؤں میں دوموروں کی لاشیں اور دوبیمار بچے ملے تھے جنہیں کراچی لے جاکر ٹیسٹ کروایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز ٹالپر کا کہنا تھا کہ خوراک کی کمی کے ساتھ سردی لگی ہے جبکہ مرنے والے موروں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سردی سے بچاؤ اور خوراک کی کمی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے ۔