کورونا کی پانچویں  لہر شدت اختیار کرنے لگی، مزید 15 اموات

 کورونا کی پانچویں  لہر شدت اختیار کرنے لگی، مزید 15 اموات


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کی پانچویں  لہر شدت اختیار کرنے لگی، آج مزید 15 مریض جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد  29 ہزار137ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے  51 ہزار63 ٹیسٹ کیے  گئے جس میں مزید 5 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی اور کورونا  سے متاثرہ  افراد کی تعداد 13لاکھ 86ہزار348 ہو گئی۔

این سی او سی کا  مزید بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار 293مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں