اسرائیلی صدر تاریخ میں پہلی بار یو اے ای کا دورہ کریں گے

اسرائیلی صدر تاریخ میں پہلی بار یو اے ای کا دورہ کریں گے

یروشلم:  اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ رواں ماہ کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر کا یہ یو اے ای کا تاریخ میں پہلا  دورہ ہو گا، اسحاق ہرزوگ  اپنے دورے کے دوران  متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 30 سے 31 جنوری تک صدر خاتون اول کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  صدر اسحاق ہرزوگ  اپنے دورہ میں  دبئی کے حکمران اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور دبئی ایکسپو کا دورہ  کریں گے۔

اسرائیلی صدر نے ​​بیان میں کہا کہ ہمیں کسی اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کرکے تاریخ رقم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،  انہوں نے کہا کہ دونوں ملک  ایک نئے مشترکہ مستقبل کی بنیادیں رکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں