ایف بی آر کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیررفنانسنگ  ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کروا دیں جس کے پیش نظر ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر  کی طرف  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کروائی گئی ہیں۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ  پراپرٹی ڈیلرز، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سزا یافتہ شخص سے کاروبار نہ کیا جائے، سزایافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پیز میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے جبکہ بینیفشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی کی صورت میں ایف بی آر کو بھی اطلاع دی جائے۔

مصنف کے بارے میں