صدر مملکت نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کا بطور مشیر داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظور کیا گیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فیکیشن جا ری کر دیا۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے  سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔

ذرائع نے دعوی ٰ کیا تھا کہ شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔جس کے بعد  وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے شہزاد اکبرسے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

مصنف کے بارے میں