پی ایس ایل کیلئے بنائے گئے عارضی کمنٹری باکس میں آگ لگ گئی

پی ایس ایل کیلئے بنائے گئے عارضی کمنٹری باکس میں آگ لگ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق کل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں اور تازہ ترین واقعے میں ایونٹ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ سٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراﺅنڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں