ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن

ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دونوں فارمیٹ میں ہی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ ٹی20 کرکٹ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے، راس ٹیلر چوتھے، کوینٹن ڈی کوک پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، جونی بیرسٹو ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، کین ولیم سن نوویں اور ریسی وینڈرڈوسن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے، کرس ووکس تیسرے، مجیب الرحمان چوتھے، مہدی حسن پانچویں، میٹ ہینری چھٹے، جسپریت بمرا ساتویں، مچل سٹارک آٹھویں، شکیب الحسن نوویں اور اینڈی میک برائن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ محمد نبی دوسرے، کرس ووکس تیسرے، راشد خان چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، کولن ڈی گرینڈہوم ساتویں، عماد وسیم آٹھویں، رویندرا جدیجہ نوویں اور جیمی نیشام 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں اور محمد رضوان کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ باؤلرز میں حسن علی نوویں نمبر پر براجمان ہیں۔ 
آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم پہلے، محمد رضوان دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، ڈیوڈ ملان چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، ریسی وینڈرڈوسن آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور ویرات کوہلی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں وانیندو ہسارانگا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ تبریز شمسی دوسرے، ایڈم زامپا تیسرے، عادل راشد چوتھے، راشد خان پانچویں، جوش ہیزل ووڈ چھٹے، مجیب الرحمان ساتویں، اینرچ نورجے آٹھویں، شاداب خان نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
 آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نبی کا پہلا نمبر ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، وانیندو ہسارانگا چوتھے، معین علی پانچویں، لائم لیونگ سٹون چھٹے، ذیشان مقصود ساتویں، جے جے سمٹ آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور مچل مارش 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں