پارٹی میں گروپنگ تھی اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں، گورنر پنجاب

 پارٹی میں گروپنگ تھی اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں، گورنر پنجاب

ملتان: گورنر پنجاب چودھری سرور نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی میں گروپنگ تھی اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں لیکن اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے جبکہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے ہیں۔

سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ جہانگیر ترین ہمارے دوست ہیں وہ اب بھی پارٹی میں ہیں اور آج تک جہانگیر ترین نے پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں وہ سب میرٹ پر ہیں اور لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کرنا میرا مشن ہے جبکہ ہم روزانہ فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 31 مارچ تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر چکے ہوں گے اور ایک ہزار سولر ہینڈ پمپز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مئیر کا انتخاب پارٹی کرے گی، ڈسڑکٹ مئیرز کو شارٹ لسٹ کمیٹی کرے گی جب کہ میئرز سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

مصنف کے بارے میں