ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے چچاکے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنمائوں کااظہار افسوس 

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے چچاکے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنمائوں کااظہار افسوس 

پشاور:ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امجد خان کے چچا کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خوش اخلاق ،سچے عاشق رسول تھے ،جنہوں نے پاکستان کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے چچا سے اظہار افسوس کرنے کیلئے سابق گورنر بلوچستان سید مطیع اللہ آغا ،چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر ازاد ،جے یوآئی کے مرکزی سرپرست اعلی مولانا خواجہ خلیل احمد اوردیگر راہنماؤں اور علماء کرام مولانا محمد امجد خان کی رہائش گاہ پہنچے ۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے چچا کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے ۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مرحوم  نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور اس نفاذ کے لیئے وقف کر رکھی تھے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پرمرحوم کے درجات اور لواحقین کے لیئے صبر کی دعا کی ۔

جے یو آئی کے مرکزی سر پرست اعلی مولانا خواجہ خلیل احمد نے بھی مولانا محمد امجد خان کے چچامولانا قاضی محمد صادق کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے۔

بلوچستان کے سابق گورنر سید مطیع اللہ آغا نے بھی مولانا امجد خان کی رہائش گاہ پر مولانا محمد امجد خان سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قاضی محمد صادق اس خاندان کے فرد تھے جس نے پاکستان کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی اور ان کا کردارہمیشہ یاد رہے گا ،انہوں نے کہا مر حوم کی ملی ،تدریسی ،جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ۔