پی سی بی اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے درمیان معاملات طے پا گئے 

PCB Saqlain Mushtaq, Pakistan Team

لاہور:پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی )اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کے درمیان معاملات طے پاگئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ نے ثقلین مشتاق کو منا لیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ثقلین مشتاق اور پی سی بی کے درمیان اہم ایشو پر معاملات طے ہو گئے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نے مالی معاملات کی وجہ سے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کی آفر کی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن بائولر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا جو پی سی بی نے منظور نہیں کیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور قومی ٹیم نے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔