محکمہ ٹرانسپورٹ کا خواتین کیلئےمخصوص پنک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کا خواتین کیلئےمخصوص پنک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے   ملازمت پیشہ خواتین  کیلئے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا  فیصلہ کیا ہے ۔
 
وزیرٹرانسپورٹ سندھ  شرجیل میمن کی زیرصدارت  اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن  کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم فروری سےپنک پیپلزبس سروس کاآغازکیا جا رہا ہے  ،  پنک پیپلزبس  سے ملازمت پیشہ خواتین کےسفری مسائل کومدنظررکھ کرکیاگیاہے ۔

 شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  پنک پیپلزبس سروس کےپہلےروٹ کیلئےماڈل کالونی، شاہراہ فیصل تاٹاورروٹ کاانتخاب کیاگیاہے،   پنک بس سروس صبح اورشام کےاوقات میں ہر 20منٹ کےبعدچلےگی ۔