موبائل فون مینوفیکچررز کی پالیسیوں کی پاسداری نہ کرنے پر حکومت پر سخت تنقید

موبائل فون مینوفیکچررز کی پالیسیوں کی پاسداری نہ کرنے پر حکومت پر سخت تنقید

اسلام آباد :موبائل فون مینوفیکچررز نے پالیسیوں کی پاسداری نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایپل جیسے عالمی اداروں کو ملک میں اپنے یونٹ قائم کرنے کے لیے مدعو کرنا ضروری تھا۔

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ سے میں پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی ایم پی ایم اے) کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ آئی فون بھی پاکستان میں آنے کے لیے تیار ہے لیکن حکومت کی متضاد پالیسیوں کی وجہ سے وہ ہچکچا رہے ہیں۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کے زیر اہتمام مقررین نے کہا کہ پالیسی ہدایات کا فقدان اور مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں کے درمیان رسہ کشی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

پاکستان  وہ ملک ہے جہاں ہر نئی حکومت کے ساتھ پالیسیاں تبدیل ہوتی ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے،  غر ملکی سرمایہ کار ایسی قانون سازی چاہتے ہیں جو مستقل پالیسیوں کو یقینی بنائے، خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں۔

انہوں نے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ایک طویل مدتی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے قوانین پاس کرے جو آئی ٹی فرموں کو ترقی کی منازل طے کرنے کی اجازت دے ۔

ایک اخبار کو   خصوصی انٹرویو میں وائس چیئرمین ایشیا اینڈ پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) نے نشاندہی کی حکومت کی تبدیلی سے  سرمایہ کاروں کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ "انڈسٹری کو پھلنے پھولنے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں سے ایک پالیسیوں کی مستقل مزاجی ہے،  ایسے  قوانین اپنانے کی ضرورت ہے  جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کیلئے مددگار ثابت ہوں۔ "اگر کوئی نئی حکومت آتی ہے تو، پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔ 

تقریباً 31 موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش کی جن میں Xiaomi, Realms, Infinix, Tecno, Itel, Alcatel, G-Five, Oppo, Vivo, Premier Code, وغیرہ شامل ہیں۔ 

موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین مظفر پراچہ نے کہا کہ چین سے موبائل فون کی برآمدات 140 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہیں اور چینی پاکستان میں اپنے کچھ یونٹ قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب حکومت موبائل مینوفیکچررز کو سازگار ماحول فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت میں برآمدات تین سالوں میں 14 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر سکتی ہیں۔

"

موجودہ پالیسی 2020 میں بنائی گئی تھی اور ہم نے 2021 میں کام شروع کیا تھا اور 2022 کے آخر تک صرف ماحول کو سازگار بنانے کی وجہ سے، ہم نے 95 فیصد مقامی موبائل فون کی مانگ کو پورا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ  "موبائل مینوفیکچررز سے تعاون چاہتے ہیں۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایپل کے علاوہ تمام بڑے برانڈز پاکستان میں ہیں اور وزارت آئی ٹی کو ان کے ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز جیسے وزارت صنعت کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ سے بھی بات کرنی ہوگی۔