کسی کے کہنے پر بیان نہیں دیا جو محسوس کیا وہ ہی بولا ہے ، فواد چودھری کا بیان

 کسی کے کہنے پر بیان نہیں دیا جو محسوس کیا وہ ہی بولا ہے ، فواد چودھری کا بیان

اسلام آباد(محمد اویس سے)کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا۔

پولیس  ذرائع کے مطابق  ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے  فواد چودری سے سوال  کیئے  کہ انہوں نے کس کے کہنے پر بیان دیا ،کیا ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست بات ہے۔جس پر چودھری فواد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر بیان نہیں دیا جو محسو س کیا وہ ہی بولا ہے ،  انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کی اور نہ  ان کے  الفاظ سے بغاوت ثابت ہوتی ہے۔

پولیس نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری سے ان کے  موبائل فون اور لیپ ٹاپ  کے بارے میں بھی  دریافت کیا ،فواد چودھری نے پولیس کو بتایا کہ  موبائل فون گرفتاری کے وقت ان کے  پاس تھا  جبکہ لیپ ٹاپ گھر پر ہو گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیان قلم بند ہونے کے باوجود   اسے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ فواد چودھری دوروزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں ، انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائےگا۔