لاہور : مسلم لیگ ق چودھری پرویز الہٰی گروپ کے ورکنگ کونسل اجلاس میں کامل علی آغا اور چودھری پرویز الہٰی کی خفیہ ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے ڈانٹا ہوگا کہ پہلے اپنی پارٹی تو سنبھال لیں پھر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کریں ۔
عمران خان نے ڈانٹا ہوگا کہ پہلے اپنی پارٹی تو سنبھال لیں پھر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کریں ۔ چودھری شجاعت صاحب قانونی اور آئینی طور پر پارٹی کے صدر ہیں اور جنرل کونسل کا جعلی اجلاس بلا کر حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ! pic.twitter.com/8gl1wlgICS
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) January 26, 2023
چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت صاحب قانونی اور آئینی طور پر پارٹی کے صدر ہیں اور جنرل کونسل کا جعلی اجلاس بلا کر حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔