لاہور :پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزرا کا آج گورنر ہاؤس میں حلف لینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، تمام اسٹاف کو گورنر ہاؤس میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کی نگراں کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق سی سی پی او امین وینس، سابق بیورو کریٹ نسیم صادق، ایس ایم تنویر، ماہر تعلیم میاں رضا الرحمان کا نام شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ اور نسیم صادق کو محکمہ خوراک کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ ارکان سے حلف لیں گے ۔