آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، شہری رل گئے

آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، شہری رل گئے

لاہور:آئل ٹینکرزمالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے ، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں پٹرول کی شدید قلت ہو گئی جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لائنیں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرمافیاکی بلیک میلنگ رنگ دکھانے لگی جس کے باعث ملک بھرکے بیشتر پمپس پرپٹرول نایاب ہو گیا لاہورمیں علامہ اقبال ٹاؤن،وحدت روڈاورسبزہ زارکے علاقوں میں متعددپمپس پرپٹرول ختم ہو گیا کراچی میں بیشتر پٹرول پمپس بند ہو گئے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سی این جی سٹیشنزبھی24گھنٹے کیلئے بندکر دیئے گئے۔