چینی باشندوں کے کوئٹہ سے اغوا کامعاملہ, تحقیقاتی رپورٹ

چینی باشندوں کے کوئٹہ سے اغوا کامعاملہ, تحقیقاتی رپورٹ

کوئٹہ :کوئٹہ میں چینی باشندوں کے اغوا سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر دی گئی جبکہ وزیرِ داخلہ نے اے آر کے انفوٹیک کمپنی کے تمام غیرملکی افراد کے ویزے منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

 چوہدری نثار کا کہناتھاکہ اے آر انفوٹیک کی انتظامیہ کے درج مقدمات کی نہ صرف موثرا نداز میں پیری کی جائے بلکہ غیرقانونی سرگرمیوں ملوث اس جیسی دیگر کمپنیوں کی بھی فوری طور پر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے۔

وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورین کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھی؟جبکہ انہوں نے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کیخلاف ایف آئی اے کو انکوائری کا بھی حکم دیا اور وزارتِ خارجہ کے ذریعے کوریا کے سفیر کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں