اداکارہ میرا نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کردی

اداکارہ میرا نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکا رہ میرا نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا  کہ عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کی خبر صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔

اداکارہ میرا نے گزشتہ روز مقامی اخبارات میں  آنے والے بیان پرافسوس  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ان کا الیکشن میں کھڑے ہونے کا کوئی ارادہ ہے بلکہ ان کو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اخبارات اور میڈیا  میں آنے والی خبرجھوٹ پر مبنی ہے۔
حتیٰ کہ انہوں نےاپنے ٹویٹر  پیغام میں غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ پاکستانی اخبار ات  اپنی ریٹنگبڑ ھانے کے لیے غلط خبریں شائع کر رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے اپنے متعلق  اخبارات کے ما لکان  سے جھوٹ پر مبنی خبر کو فور اََ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔