آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کے لیئے آج زندگی کا انتہائی اہم دن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ آج بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

آج سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سالگرہ کا کیک اپنے گھر والوں کے ساتھ کاٹیں گے۔

آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ 18 دسمبر 1987ءکو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.