عمران اور ان کے اے ٹی ایمز بند ہونے جارہےہیں،اہم انکشاف سامنے آگیا

عمران اور ان کے اے ٹی ایمز بند ہونے جارہےہیں،اہم انکشاف سامنے آگیا


اسلام آباد :مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے عمران خان اور ان کی اے ٹی ایمز نااہل ہونے جا رہی ہیں،آرٹیکل 62 ہم پر نہیں ان پر لگتا ہے میں کبھی عدالت اورجیل سے نہیں بھاگا،مشرف دور میں بنائے گئے سب مقدمات کا سامنا کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میراجینا مرنا اپنے لوگوں اور عوام کیلئے ہے ،عمران خان کی طرح نہیں صرف 8 گھنٹے جیل میں رہے تو چیخیں نکل گئیں ،ان کا کہنا تھا جہانگیر ترین کے کارناموں کی مکمل تحقیقات ہوں گی سب چیزیں سامنے آئینگی تو آپ قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے ۔

 ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرینگے ان کا کہنا تھاوزیراعظم کے نام کی کوئی آفشور کمپنی نہیں ،ان کا کہنا تھا عمران خان نے یہودیوں اور ہندوﺅں سے پیسہ لیا ہے اتوار کو پریس کانفرنس میں مزید انکشافات کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں