ایک اور بھارتی جنرل پاکستان آرمی کی برتری کا معترف

ایک اور بھارتی جنرل پاکستان آرمی کی برتری کا معترف

ممبئی : انڈیا در حقیقت ہمیشہ سے پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کا مداح رہا ہے اور ہمیشہ ہی ہمسائیہ ملک کے کسی نہ کسی آرمی آفیسر کے منہ سے حقیقت نکل ہی آتی ہے اب ایک بار پھربھارت کے ایک جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر دفاعی انڈسٹریل بیس موجود ہیں۔

بھارتی نائب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سرتھ چند کا کہنا ہے بھارتی آرڈیننس فیکٹریز نے خود کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے پیچھے رہ گئی ہیں۔ ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سرتھ نے کہا کہ پاکستان آرمی نے مسلسل محنت سے بہتر دفاعی صنعت کا حدف حاصل کیا ہے اور اس کی دفاعی برآمدات بھی بھارت سے زیادہ ہیں۔

بھارتی جنرل کا مزید کہا تھا کہ بھارتی آرڈیننس فیکٹریز انڈین فوج کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں اور اگر احتساب ہوتا رہتا تو بھارتی صنعت کی صورتحال بھی بہتر ہوتی۔