کینیڈا کے ایک شخص کے125بچے

کینیڈا کے ایک شخص کے125بچے

اوٹاوا: کثیر التعداد ازواج کا رجحان ہم ترقی پذیر ممالک میں تو سنتے رہتے ہیں لیکن اب کینیڈا میں بھی ایک ایسے شخص کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہےجس نے 25شادیاں کیں اور اس کے بچوں کی تعداد 125ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 60سالہ ونسٹن بلیک مور نے کینیڈا کے ایک دور دراز چھوٹے سے قصبے باؤنٹی فل میں سکونت اختیار کر رکھی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوے کی دہائی میں شک گزارا تھا کہ ونسٹن نے مقامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد شادیاں کر رکھی ہے جس کے بعد ایک طویل عرصے تک تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد اب جا کر ونسٹن کو مجرم گردانتے ہوئے عمر قید کی سزا دی گئی ہے تاہم عدالت نے ابھی عمر قید کے دورانیہ کا فیصلہ نہیں سنایا اور اس کا انتظار ہے ۔

ونسٹن کا اس حوالے سے موقف یہ ہے کہ اس نے خدا کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کیں اور وہ مذہبی زندگی گزار رہا ہے ۔