سلمان خان نے کترینہ کیف کو صاف منع کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنی پرانی دوست کترینہ کیف کو فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں کھلے سمندر میں سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا۔دونوں مراکش میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کو کھلے سمندر میں سرفنگ کا خطرناک اسٹنٹ کرنا ہے لیکن سلمان نے اپنی دوست کی جان کو خطرے میں ڈالنے سے کترا رہے ہیں اور انہوں نے کترینہ کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔اگرچہ کترینہ پہلی بار سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے کی مکمل طور پر تربیت حاصل کرچکی ہیں مگر پھر بھی سلو میاں نے ہدایت کار کو کسی اور سے یہ اسٹنٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔