دفاع کیلئے میزائل ضرور بنائیں گے ٗ ایران

دفاع کیلئے میزائل ضرور بنائیں گے ٗ ایران

تہران :ایران کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے لئے بہترین قسم کے میزائل بنانے کا حق رکھتا ہے اور ہم اس حق کو ضرور استعمال کریں گے۔

فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر صرف ایسے میزائلوں کو بنانے پر پابندی ہے جو ایٹمی وار ہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جبکہ ایران کے میزائل تجربات معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس ٗ اکتیس پر پورا اترتے ہیں

کمال خرازی نے کہا کہ ایران کے بیلیسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ کے لئے ڈیزائن نہیں کئے گئے ہیں اور تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔