کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف ان دنوں اپنی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران اداکارہ کی یسی ویڈیوسامنے آگئی جس نے سوشل میؑڈیا پر دھوم مچا دی۔

کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف ان دنوں اپنی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران اداکارہ کی ایسی ویڈیوسامنے آگئی جس نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ کسی ماہر فٹنس ٹرینر  کی طرح پش اپس لگاتی نظر آ رہی ہیں۔ڈیڑھ منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں کترینہ کیف نے پہلے دونوں ہاتھوں کے سہارے 4 پش اپس لگائے، جب کہ بعد میں انہوں نے ایک ہاتھ کے سہارے بھی اتنے ہی پش اپس لگائے۔آخر میں کترینہ کیف نے ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگانے کی کوشش کی، مگر ایک پش اپس کے بعد ہی وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں، اور گرگئیں۔

080f707dd12fcc19f2f43ccb44893d83