وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمدسعید کا ٹیلیفونک رابطہ حالیہ گرفتاریوں پر بریفنگ دی

وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمدسعید کا ٹیلیفونک رابطہ حالیہ گرفتاریوں پر بریفنگ دی

اسلام آباد :  وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمدسعید نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے منسلک ملزمان کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی وزیر داخلہ نے امن و امان اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے حوالے سے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں مفصل ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ریفرنس کی روشنی میں معاملہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی حکومت سے اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سرزمین کا کراچی میں قتل و غارت کے لیے استعمال ہونا انتہائی قابل تشویش ہے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے واضح ثبوت کے ہمراہ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں