ونڈوز کا پرانا ترین سافٹ وئیر ختم کرنیکا اعلان کر دیا گیا

ونڈوز کا پرانا ترین سافٹ وئیر ختم کرنیکا اعلان کر دیا گیا

نیویارک: مائیکروسافٹ نے ونڈوز کا 32 برس سال پرانا اہم ترین سافٹ ویئر ایم ایس پینٹ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن سافٹ ویئر کو ونڈوز کے آئندہ ورژن میں شامل نہیں کیا جانے گا ان میں مائیکروسافٹ پینٹ، آوٹ لک ایکسپریس، مائیکروسافٹ ریڈر اور ریڈنگ لسٹ شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے آخری دو سافٹ ویئر کو مائیکروسافٹ کے ایج براو¿زر میں ضم کر دیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین کو سب سے زیادہ حیرانی مائیکروسافٹ پینٹ کو ختم کیے جانے کی خبروں پر ہوئی ہے کیوں کہ گزشتہ 32 برس سے یہ صارفین کے لیے تصویریں ایڈٹ کرنے کا آسان ترین اور موثر ٹول ثابت ہوا ہے جبکہ یہ بچوں میں بھی خاصا مقبول ہے۔پینٹ ٹول پہلی بار 1985 میں ونڈوز 1.0 میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب یہ خود صرف ایک ایپلی کیشن سافٹ ویئر تھا۔