شاؤمی نے نیا سمارٹ فون ”می 5X“ متعارف کروا دیا

بیجنگ : معروف چینی کمپنی شیاو¿می نے نیا سمارٹ فون می فائیو ایکس متعارف کرا دیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ایم آئی یو آئی نائن کو بھی پیش کیا گیا۔

شاؤمی نے نیا سمارٹ فون ”می 5X“ متعارف کروا دیا

بیجنگ : معروف چینی کمپنی شیاؤمی نے نیا سمارٹ فون می فائیو ایکس متعارف کرا دیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ایم آئی یو آئی نائن کو بھی پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین والے اس فون کے لیے کمپنی نے میٹل یونی باڈی ڈیزائن پسند کیا۔کوالکوم 625 اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ اور کمپنی کے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ملا کر دیا گیا ہے۔اس کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں، جن میں ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی دیا گیا ہے جبکہ آپٹیکل زوم کی سپورٹ بھی دستیاب ہے۔اس فون میں 3080 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فون کے بیک پر دیا گیا ہے۔
اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ویب سائٹ پر ہی اس کے 3 لاکھ سے زائد سیٹس فروخت ہوچکے ہیں۔اس فون کی قیمت 1499 چینی یوآن (23 ہزار پاکستانی روپے )رکھی گئی ہے او رتوقع کی جاسکتی ہے کہ جلد یہ بھی پاکستان میں دستیاب ہوگا۔