شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا

شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف  نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خٰیال تھا ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے ایک گھنٹہ وقت بڑھانے کی درخواست قبول نہیں کی، لاہور میں ایاز صادق ،ملک پرویز  اور میرا بھی نتیجہ روک لیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہوا وہ پاکستان کو 30 سال پیچھے لے گیا ہے، اور اس سے جمہوری نظام کو شدید دھچکا لگ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں۔ ہم نے اپنے جلسوں میں پری پول ریگینگ کا کئی مرتبہ ذکر کیا۔ صدر مسلم لیگ ن نے  کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45کےاجرا میں مکمل ناکام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں سے شکایات آئیں کہ فارم 45 نہیں دیاجارہا،ڈی جی خان میں پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔