ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں،اسد عمر

ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں،اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو بڑی پیشکش کردی۔اسد عمر کا کہنا ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہمیں اعتراض نہیں،مسلم لیگ ن کو پہلے سے ہار نظر آرہی تھی۔الیکشن میں جس طرح کے اعتراضات نظر آتے تھے وہ نظر نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیرسرکاری حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 97 ،مسلم لیگ ن کو 62 اور پیپلز پارٹی کو 30 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ووٹ کو عز ت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں :شیخ رشید 

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمرے بند کرکے نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن کوجواب دینا پڑے گا،پولنگ ایجنٹس کو فارم 45نہیں دیاجارہا،پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے بعض انتخابی حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کوفارم 45نہ دینے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس عمل کی مذمت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹس کوانتخابی نتائج کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا ہے۔