نتائج میں تاخیر کی وجہ سازش نہیں ، سسٹم کی خرابی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

نتائج میں تاخیر کی وجہ سازش نہیں ، سسٹم کی خرابی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ آرٹی ایس سسٹم بنا جس کو پہلے نہیں آ زمایہ گیا تھا۔ تاخیر کی وجہ کوئی دباو¿ یا گھناو¿نی سازش نہیں ہے۔ایک آدھ گھنٹے میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے .

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر یعقوب نے کہا کہ سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے تمام پر یزائیڈنگ افسران کو نتائج لیکر خود آر او ز کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ آرٹی ایس سسٹم کے بیٹھ جانے سے نتائج میں تاخیر کا مسئلہ پیدا ہواہے۔ اس نظام کو پہلی بار آزمایا گیاہے لیکن جب تمام پریزائڈنگ آفیسر نے آرٹی ایس سسٹم کی ذریعے جلدی میں آراوز تک نتائج پہنچانے کی کوشش کی تو آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے تاخیر کاسامنا ہے۔

انہوں نے کہ اگر اس سسٹم کو استعمال نہ کیا جاتا تو پھر اعتراضات اٹھنا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب پریزائیدنگ افسران خو د آر اوز کے پاس نتائج لے کر جانا شروع ہوگئے ہیں اور ایک آدھ گھنٹے تک نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔