تحریک لبیک پاکستان نے دھرنے کی کال دے دی

 تحریک لبیک پاکستان نے دھرنے کی کال دے دی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو نتائج نہ ملنے تک پولنگ اسٹیشنوں کے باہر دھرنا دینے کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے بھی انتخابات پر اعتراض لگا دیئے ہیں۔تحریک لبیک نے کارکنوں کو دھرنے دینے کی کال دے دی ہے اور ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو مرکز سے دو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پہلی ہدایت کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر پہنچنے اوردوسری نتائج نہ ملنے پر دھرنا دینے کا کہا گیا ہے۔