عمران خان آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، نعیم الحق

عمران خان آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، نعیم الحق
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان آج دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے اور جشن منایا جائے گا۔

نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستانی عوام کے بے انتہا  تعاون اور جشن کے موقع پر دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، یہ اچھائی اور برائی کے درمیان مقابلہ تھا۔“

1fc0480c80a25c718eb0beed81aef426



یہ بھی پڑھیں۔۔۔نتائج میں تاخیر کی وجہ سازش نہیں ، سسٹم کی خرابی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن 


واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ عام انتخابات میں واضح برتری کیساتھ شکست دے دی ہے، جبکہ عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کردیا ہے۔ تاہم انتخابی نتائج میں برتری حاصل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاحال تقریر نہیں کی ہے۔ اب تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان فاتحانہ تقریر شب 2 بجے کے بعد کریں گے۔ عمران خان مزید انتخابی نتائج کا انتطار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ تقریر کریں گے۔