الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر
کیپشن: (ن) لیگ نے الیکشن 2018ء کے انتخابی نتائج مسترد کر دیے ہیں۔۔۔۔فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے تاہم (ن) لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کر دیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم سمیت تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی شفافیت پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 119 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) 61 سیٹوں کے ساتھ دوسرے ، پیپلز پارٹی 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 9 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں کو 22 نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عام انتخابات کے غیر سرکاری نتائج

پارٹی قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی سندھ اسمبلی کے پی اسمبلی بلوچستان اسمبلی
ٹوٹل سیٹس 272 297 130 99 51
تحریک انصاف 119 122 14 69
مسلم لیگ ن 61 126 3
پاکستان پیپلز پارٹی 40 4 65 3
آزاد امیدوار 22 30 1 4 7
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 12
متحدہ مجلس عمل 9 4 9
عوامی مسلم لیگ 1
پختوانخوہ میپ
بلوچستان عوامی پارٹی 9
اے این پی 1 6 3
بلوچستان نیشنل پارٹی 4 6
ایم کیو ایم 5 8
مسلم لیگ ق 2 6
تحریک لبیک 1

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں تھے۔ قومی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بناء پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 ہے، حق رائے دہی کے لیے ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشنز جب کہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردیا گیاتھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں