کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کی کوششیں کرے گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: برتری حاصل کر لی لیکن تاحال اکثریت نہ مل پائی۔ وفاق میں حکومت کیسے بنائی جائے چیئرمین پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے بنی گالا میں اجلاس طلب کر لیا۔ ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو بلالیا اور جوڑ توڑ کیلئے ٹاسک دیا جائے گا۔

حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کی کوششیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے بھی کنگ میکر بننے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر


تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں الیکشن نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں