بھارت پاکستان کی طرح بیلٹ پیپر استعمال کرے، راہول گاندھی کا مشورہ

بھارت پاکستان کی طرح بیلٹ پیپر استعمال کرے، راہول گاندھی کا مشورہ
کیپشن: بھارت پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے اور بجلی بچائے، راہول گاندھی۔۔۔فائل فوٹو

نیو دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی جگہ پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے اور بجلی بچائے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

 

 مزید پڑھیں: الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے، قومی اسمبلی کے لئے سبز جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے سفید بیلٹ پیپراستعمال ہوا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیلٹ پیپرز میں سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے۔

اس مرتبہ پہلی بار تعلیمی اداروں کے علاوہ دوسرے اداروں سے بھی ملازمین کو انتخابی ڈیوٹی کا حصہ بنایا گیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ سے 6 ہزار سے زائد اساتذہ کو الیکشن ٹریننگ کرائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں