این اے 3 خیبر پختونخؤاہ میں شہباز شریف تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے

 این اے 3 خیبر پختونخؤاہ میں شہباز شریف تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے
کیپشن: اس سے پہلے این اے 192 ڈیرہ غاذی خان سے بھی تحریک انصاف کے محمد خان لغاری نے شہباز شریف کو شکست دے دی ہے

سوات:خیبر پختونخواہ میں بڑے برج الٹ گئے۔ این اے 3 سوات میں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان سے شکست کھا گئے۔

پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج  آ رہے ہیں ۔جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 112 مسلم لیگ ن کو 64 اور پیپلز پارٹی کو 41سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی بڑے بڑے برج الٹ دئیے ہیں۔

این اے 2 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدر علی خان نے امیر مقام کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔این اے 3 سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے این اے 192 ڈیرہ غاذی خان سے بھی تحریک انصاف کے محمد خان لغاری نے شہباز شریف کو شکست دے دی ہے۔