وزارتوں کے لئے تحریک انصاف کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

وزارتوں کے لئے تحریک انصاف کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
کیپشن: شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے پاس وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہونے کے امکان ہیں ۔ جس کے بعد اب پارٹی میں وزرائے اعلیٰ اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظریں وفاقی وزارت داخلہ پر ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں جبکہ اسد عمر کو عمران خان پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں