عام انتخابات 2018 :بڑے بڑے برج الٹ گئے

عام انتخابات 2018 :بڑے بڑے برج الٹ گئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 ءمیں بڑے بڑے بر ج الٹ گئے ہیں اور سعد رفیق ،عابد شیر علی ،عبدالمنان ،امیرمقام ،مولانا فضل الرحمن ،طارق فضل چودھری ،سراج الحق ،شہبازشریف سوات سے،بلاول لیاری ،مالاکنڈ ،طلال چوہدری جڑانوالہ اور فاروق ستار کراچی سے ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن2018 ءمیں بڑے بڑے برج الٹنے کا سلسلہ جاری ہے اوراپ سیٹ پر اپ سیٹ ہورہا ہے۔این اے 7 لوئر دیر ٹو کے 262 پولنگ سٹیشنز میں سے 126 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بشیر خان 30374 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 19870 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہے۔این اے 53 اسلام آباد2 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 52160 ووٹ لےکر آگے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی 23220 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے این اے 31 پشاور سے امیدوار غلام احمد بلور نے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی سے شکست تسلیم کرلی۔شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کو تحریک انصاف کے ابراہیم خان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

شجاع آبادکے قومی اسمبلی کے حلقے158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔اس طرح اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 9ہزار 312ووٹوں سے کامیابی سمیٹ کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔این اے 2 سوات : تحریک انصاف کے حیدر علی خان کو مسلم لیگ ن امیر مقام پر برتری حاصل ہے۔


این اے 7 لوئر دیر: 111 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد بشیر جان 25777 ووٹ لے کر آگے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر 16584 لے کر پیچھے۔


این اے24 چارسدہ: ایم ایم اے کے گوہر شاہ کو اے این پی کے اسفندیارولی پر برتری حاصل ہیں۔


این اے31 پشاور: پی ٹی آئی کے شوکت علی کو اے این پی کے غلام بلورپربرتری حاصل ہے ، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت علی 12744 ووٹوں سے آگے، اے این پی کے غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی۔
این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان: سے مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


این اے 53 اسلام آباد: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے شاہد خاقان عباسی کو شکست دیدی جبکہ این اے 57 مری سے بھی پی ٹی آئی کے صداقت عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہرایا۔


این اے 59 راولپنڈی: 61 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور 16200 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار 8000 ووٹ لے کر پیچھے۔


این اے63 راولپنڈی: 23 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام سرور10656 ووٹ کے ساتھ سرفہرست جبکہ چوہدری نثارکو4813 ووٹ ملے۔
این اے 70 گجرات: پی ٹی آئی کے فیاض الحسن 15 ہزار 171 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے جعفر اقبال 7 ہزار 431 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پی پی پی کے قمر زمان کائرہ کو 5 ہزار 110 ووٹ ملے ہیں۔


این اے 102 فیصل آباد: تحریک انصاف کے ملک نواب شیر وسیر 45521 لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ کے طلال چوہدری 29120 ووٹ لے کر پیچھے۔


این اے 108فیصل آباد : پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب 9000ووٹوں سے آگے جب کہ ن لیگی گڑھ کے شیر عابد شیر علی 7536 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 110 فیصل آباد: تحریک انصاف کے راجہ ریاض 31059 ووٹ کے ساتھ آگے رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا محمد افضل 27957 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔