نئی تاریخ لکھنے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو دلی مبارکباد!شاہد آفریدی

نئی تاریخ لکھنے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو دلی مبارکباد!شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 ءکا عمل مکمل ہوچکاہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری طور پر نتائج کا اعلان شروع کردیا گیا ہے۔جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کی جیت کی مبارکباد دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے لکھا کہ نئی تاریخ لکھنے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو دلی مبارکباد! عمران بھائی آپ سے قوم کو بہت سے امیدیں ہیں میں چاہوں گا کے آپ ہر چیز اپنی نگرانی میں رکھیں اور ملک کو عظیم ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی، سیکریٹری ای سی پی

میڈیا اور سیاستدانوں سے درِ خواست ہے کے وہ عوام کے فیصلے کا احترام کریں ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام جماعتوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی،ن لیگ نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں