لندن: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہنا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں۔
22 years later, after humiliations, hurdles and sacrifices, my sons’ father is Pakistan’s next PM. It’s an incredible lesson in tenacity, belief & refusal to accept defeat. The challenge now is to remember why he entered politics in the 1st place. Congratulations @ImranKhanPTI
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 26, 2018
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو ۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جائے گا جس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔’’ پاکستان زندہ بادـ‘‘۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں