این اے 125 پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو شکست

این اے 125 پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو شکست
کیپشن: ایک لاکھ 22ہزار 327 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ یاسمین راشد نے ایک لاکھ پانچ ہزار 557 ووٹ حاصل کیے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کو لاہور سے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ، یاسمین راشد قومی اسمبلی این اے 125 سے نشست ہار گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے حلقہ میں بھر پور کمپین چلائی گئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بھی کہا جارہاتھا کہ وہ بہت مضبوط امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ ایک جانب کا ہوگا تاہم غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج نے تمام دعوے غلط ثابت کر دیئے ہیں اور عوام نے فیصلہ ن لیگ کے حق میں دے دیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وحید عالم خان نے ایک لاکھ 22ہزار 327 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ یاسمین راشد نے ایک لاکھ پانچ ہزار 557 ووٹ حاصل کیے ۔

واضح رہے کہ اس حلقے سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2013 میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ان کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز نے ضمنی انتخاب میں یاسمین راشد کو ہرایا تھا تاہم اب 2018 کے انتخابات میں وحید عالم نے انہیں شکست سے دوچار کر دیاہے۔