شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، اور کیپٹن صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیئے:وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید
 
 
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوران اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی,ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے عام انتخابات کے اگلے ہی روز نواز شریف ملاقات میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کا وزیراعظم ہائوس سمیت سرکاری عمارتوں کو سیاحتی ، تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان
 
 
خیال رہے کہ پاکستان مسلم نواز کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج مانے سے انکار کرتے ہوئے جلد لائحہ عمل دینے کا کہا تھا۔