عمران خان نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ، پانچوں حلقوں سے جیتنے والے پہلے رکن قومی اسمبلی منتخب

عمران خان نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ، پانچوں حلقوں سے جیتنے والے پہلے رکن قومی اسمبلی منتخب
کیپشن: ذوالفقار علی بھٹو نے پانچ سیٹوں پر انتخاب میں حصہ لیا تھا اور وہ تین سیٹیں جیت سکے تھے ،فائل فوٹؤ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستانی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔ عمران خان الیکشن 2018 میں  پانچ حلقوں سے  الیکشن میں حصہ لے رہے تھے ۔ اور حیران کن طور پر وہ ان پانچوں حلقوں سے الیکشن جیت گئے ۔ اور اس طرح وہ پاکستانی سیاست میں ایک ہی وقت میں پانچ سیٹوں سے انتخاب میں حصہ لینے اور ان تمام پر جیتنے والے پہلے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں ۔

انہوں نے کون کون سے حلقوں سے کامیابی حاصل کی ؟

1۔ لاہور کے حلقہ این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی 

2۔ اسلام آباد کے حلقے این اے 53 سے شاہد خاقان عباسی کو شکست دی 

3۔این 243  کراچی سے سید علی رضا ( ایم کیو ایم پی ) کو شکست دی 

4۔ این اے 95 میانوالی سے پی ایم ایل این کے عبیداللہ خان کو شکست دی 

5۔ این اے 35 بنوں سے اکرم درانی کو شکست دی ۔

واضح رہے اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے پانچ سیٹوں پر انتخاب میں حصہ لیا تھا اور وہ تین سیٹیں جیت سکے تھے ۔