نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست تک بلانے کا امکان

08:15 PM, 26 Jul, 2018

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 میں ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اگست سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے ، پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید
 
 
واضح رہے کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے ، نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کامیاب ارکان پہلے دن حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق متوقع طور پر پانچوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں