پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 749پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 749پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: image by facebook

کراچی :عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کا اثر پاکستان سٹاک ایکس چینج پر بھی  دیکھا گیا ، الیکشن 2018 کے بعد ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔

مارکیٹ کھلتے ہی خوب  شیئرز خریدے گئےجس سے پہلے ہی گھنٹے میں ہنڈریڈ انڈیکس 700سو پوائنٹس بڑھ گیا ، سرمایہ کار  کہتے ہیں  الیکشن کامیابی سے ہوگئے ، اب مارکیٹ میں جم کر کاروبار ہوگا۔

الیکشن کے بعد پہلے کاروبار ی سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 749پوائنٹس اضافے سے 42ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔