تختِ لاہور پر قبضہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں دلچسپ مقابلہ

تختِ لاہور پر قبضہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں دلچسپ مقابلہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور:  پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس 123 اور پاکستان تحریک انصاف کے پاس 121 سیٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے
   
پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 5، مسلم لیگ ق کو 3، جیپ 2، پاکستان مسلم لیگ 2 اور پاکستان عوامی راج کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا
   

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں 27 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے ۔کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں